نگران وزیراعظم ازبکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے

11-09-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ازبکستان کے دو روزہ دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔

تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے وزیراعظم نعمتویچ عارفوف اور پاکستانی سفارتی عملے نے نگران وزیراعظم کو رخصت کیا۔ اپنے دو روزہ دورہ ازبکستان میں نگران وزیراعظم نے 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔