ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں یوم اقبالؒ پر کانفرنس کا اہتمام

11-09-2023

(لاہور نیوز) ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں یوم اقبالؒ پر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ مقررین نے حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

کانفرنس میں علامہ اقبالؒ کے پوتے سینیٹر ولید اقبال اور طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے ہمیشہ اپنی شاعری میں جاندار اور بے جان اشیاء کے ذریعے کوئی نہ کوئی پیغام دیا ہے۔ طلبا و طالبات نے کلام اقبالؒ کے ذریعے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں سیکنڈری ادارہ نظریہ پاکستان ناہید عمران گل ، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور قیوم نظامی نے بھی شرکت کی۔