جرمن قونصل جنرل بھی شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مداح
11-09-2023
(ویب ڈیسک) جرمن قونصل جنرل روڈیگر لوٹز شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مداح نکلے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر جرمن قونصل جنرل نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال پچھلی صدی کے عظیم مفکرین میں سے ایک تھے۔ جرمن قونصل جنرل نے کہا علامہ اقبال کی شخصیت سے مجھ سمیت جرمن عوام بھی متاثر ہیں، ان کا جرمنی سے گہرا تعلق تھا، ڈاکٹر علامہ اقبال اور جرمنی کا ساتھ بہت گہرا ہے، ان کی یادیں اور شاعری جرمنی میں آج بھی بہت مشہور ہیں۔ روڈیگر لوٹز نے کہا کہ ہائیڈل برگ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے نام سے بھی مشہور ہے، ہائیڈل برگ میں علامہ اقبال کے کلام کا ایک مخصوص حصہ جرمنی زبان میں ترجمے کے ساتھ ان کی رہائش گاہ کے باہر سنگ مرمر کی تختی پر آویزاں ہے۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں شاعر مشرق مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔