وزیراعلیٰ محسن نقوی کی علامہ اقبال کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی
11-09-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پرحاضری دی پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ملک کی ترقی و خوشحالی، استحکام،سالمیت اور امن کے لئے دعا کی، انہوں نے غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی کے لئے بھی خصوصی دعا کی، رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا، اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،علامہ اقبالؒ کا پیغام امید اور خود داری کا ہے۔ صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، بلال افضل، صوبائی مشیر کنور دلشاد، انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی او،سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہورو دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔