مسلم لیگ ن منشور کمیٹی میں مزید 10 افراد شامل

11-09-2023

( لاہور نیوز) مسلم لیگ ن منشور کمیٹی میں مزید 10 افراد کو شامل کر دیا گیا۔

دس افراد کے اضافے کے بعد  مسلم لیگ ن منشور کمیٹی میں شامل افراد کی تعداد 43 ہوگئی۔ سید طارق فاطمی، سردار اویس خان لغاری، خواجہ سعد رفیق ، ملک احمد خان کو بھی منشور کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔ رانا عاطف رؤف، موزاکر اعجاز، شیخ فیاض الدین، عبدالرحمان کانجو، چوہدری نورالحسن تنویراور عدنان فرید بھی منشور کمیٹی میں شامل کر لیے گئے۔  پارٹی صدر شہبازشریف کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔