رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ شروع، لاکھوں افراد پنڈال پہنچ گئے

11-09-2023

(لاہور نیوز) رائیونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا۔

مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور لاکھوں افراد پنڈال میں پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 2 نومبر سے 5 نومبر تک جاری رہا تھا، تبلیغی اجتماع میں پہلے مرحلے کی اختتامی دعا مولانا ابراہیم نے کروائی تھی۔ اجتماع میں شرکت کے لیے رائیونڈ سے کراچی کے لیے خصوصی ٹرین چلائی گئی تھی۔