تقریب میں ہانیہ عامر کے نعرے لگنے پر عاصم اظہر غصہ کر گئے

11-09-2023

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار عاصم اظہر منچلوں کی جانب سے ہانیہ عامر کے نعرے لگانے پر غصے میں آگئے۔

عاصم اظہر کراچی میں ایک ادبی میلے میں شریک تھے کہ سٹیج پر میزبان یاسر حسین کے ہمراہ گفتگو کے دوران کچھ منچلوں نے انکی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کے نعرے لگائے جس پر وہ سیخ پا ہوگئے۔ عاصم اظہر نے نعرے لگانے والے منچلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہوگیا بیٹا؟ آئی بی اے آئے ہو یا پاگل خانے؟ ایسا نہ کرنا کہ پھر پورے سال سٹوڈنٹس سے ذلیل ہوتے رہو۔ اس موقع پر میزبان یاسر حسین بھی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش میں نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ یہاں سب پڑھے لکھے لوگ ہیں اس لیے ریلیکس ہوجائیں، کنسرٹ میں بھی جانا ہے یا کینسل کرانا ہے؟۔ یاد رہے کہ عاصم اظہر نے اب اداکارہ میرب سے منگنی کرلی ہے لیکن انکی ٹرولنگ ابھی تک نہیں رکی۔ انکے کنسرٹس میں منچلے ہانیہ عامر کے نعرے لگاکر اکثر انہیں تنگ کرتے رہتے ہیں۔