چور گھر کی کھڑکی توڑ کر 57 لاکھ مالیت کا سامان لے گئے

11-09-2023

(لاہور نیوز) ٹاؤن شپ کے علاقے میں چور گھر کی کھڑکی توڑ کر 57 لاکھ مالیت کا سامان لے گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم چور اہلخانہ کی غیر موجودگی میں کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور 27 تولے زیورات، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیاء چرا لیں۔ پولیس اور فرانزک ماہرین نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے شواہد کی بنیاد پر جلد ملزمان کو تلاش کر لیا جائے گا۔