پاکستان ٹیم کا کولکتہ میں آپشنل ٹریننگ سیشن ،حارث رؤف اور شاداب نے بھی حصہ لیا

11-09-2023

(ویب ڈیسک) کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پاکستان ٹیم نے آپشنل ٹریننگ سیشن کیا جس میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی حصہ لیا۔

ایم آر آئی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف  نے بھی پریکٹس سیشن میں بولنگ کی جبکہ  ابرار احمد، امام الحق اور محمد  نواز نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔ پریکٹس سیشن کے دوران تمام کھلاڑیوں نے فیلڈنگ میں بھرپور طور پر حصہ لیا، پریکٹس سیشن میں فاسٹ بولرز  نے خاص پریکٹس کی،  پریکٹس سیشن کے دوران  بولرز نے سٹمپ پر پانی کی بوتل رکھ کر بولنگ کی، فاسٹ بولرز نے لائن اور لینتھ بہتر بنانے کے لیے مخصوص  ٹریننگ کی۔  پریکٹس میں شاداب خان سمیت تمام بولرز نے بولنگ کی، شاداب نے جنوبی افریقا کے خلاف کن کشن کا شکار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بولنگ کی۔ فخر زمان کے علاوہ تمام بیٹرز نے بیٹنگ کی اورپاکستان ٹیم کی پریکٹس کے سیشن کے موقع پر فینز بھی موجود ہیں ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم لیگ مرحلے کا آخری  اور اہم میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی۔