صنم جاوید کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
11-09-2023
(ویب ڈیسک) 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں قید پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔ یہ روبکار جج ارشد جاوید نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد جاری کی۔ جج کے حکم پر پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی روبکار کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر تعینات کردی گئی، جیسے ہی صنم جاوید رہا ہوکر باہر آئیں انہیں پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔