فیفا نے برطانوی نژاد فٹبالر کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دیدی

11-09-2023

(ویب ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی۔

فیفا نے اوٹس خان کی شہریت پر تنازع کی وجہ سے انہیں کھیلنے سے روک دیا تھا تاہم اب انہیں  پاکستان کی نمائندگی کی اجازت مل گئی ہے جبکہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی اوٹس کو پاکستان ٹیم سے کھیلنے کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔ فیفا سے کلیئرنس ملنے کے بعد اوٹس خان ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اوٹس نے شہریت تنازع کی وجہ سے راؤنڈ ون کا میچ مس کر دیا تھا۔ فیفا کی جانب سے اوٹس خان کے دادا کی نئی دہلی میں ولادت کی بنیاد پر ان کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ نئی دہلی میں ولادت پاکستان بننے سے قبل تھی، پاکستان بننے کے بعد فیملی فیصل آباد منتقل ہوگئی تھی۔