مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
11-08-2023
(ویب ڈیسک) مقامی سطح پر مسلسل 2 روز سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور قیمت ایک ہزار 988 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیاہےجس سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔