روپے کی بے قدری ،انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

11-08-2023

(لاہور نیوز) امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے جس سے روپے کی قدر میں پھر سے کمی آنے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے پر فروخت ہورہاہے۔