ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، دھواں چھوڑنے والی 313 گاڑیاں تھانوں میں بند
11-08-2023
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مڈنائٹ آپریشن کے دوران دھواں چھوڑنے والی 313 گاڑیاں تھانوں میں بند اور 713 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
17روز میں ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی 5 ہزار 137 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا۔ 12 ہزار 765 گاڑیوں کو دو دو ہزار روپے کے چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں خراب فٹنس اور غیر معیاری ڈیزل کی وجہ سے دھواں چھوڑتی ہیں۔ بلاتفریق کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ڈیزل والی گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں تاہم فٹنس کے حوالے سے گاڑیوں کی مرمت کروا لیں گے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے اور بغیر حفاظتی اقدامات کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔