10 اور11 نومبر کو تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے: محکمہ ہائر ایجوکیشن

11-08-2023

(ویب ڈیسک) محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق سموگ کی وجہ سے تعطیلات کے باعث امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق دس اور گیارہ نومبر کو تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، مارننگ اور دوسری شفٹ میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ واضح رہے کہ سموگ کی وجہ سے حکومت پنجاب نے 8 اضلاع میں 10 نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔