ڈی جی ایکسائز آفس سے جعلی افسر گرفتار

11-08-2023

(لاہور نیوز) ڈی جی ایکسائز آفس سے جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم جان محمد نے خود کو ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ظاہر کیا اور ایک خاتون انسپکٹر کے تبادلے کے لئے ڈی جی محمد علی سے ملاقات کی۔ ملزم جان محمد نے خاتون انسپکٹر کے تبادلے کے لئے مبینہ طور پر ایکسائز افسران پر دباؤ ڈالا۔ شک گزرنے پر جان محمد اور اس کے ساتھی کے بارے میں تحقیقات کی گئیں۔ جعلی افسر ثابت ہونے پر ایک جعل ساز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ۔ ایکسائز حکام نے جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔