پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، آج پھر 54 ہزار کی حد عبور
11-08-2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے جس کے باعث آج ایک بار پھر 54 ہزار کی حد عبور ہو گئی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہی 100 انڈیکس میں 634 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 54 ہزار 369 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا۔ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 125 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 736 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔