آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

11-08-2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اکتوبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا، پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اکتوبر کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کیلئے جنوبی افریقا کے اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اور نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا کو نامزد کیا گیا ہے۔ بھارتی بولر جسپریت بمراہ بھی آئی سی سی کی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں میں شامل ہیں۔ دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے جس میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، بنگلا دیش کی ناہیدہ اختر اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر کو  پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔