اداکار محب مرزا کا مردوں کے حق میں انوکھا بیان سامنے آگیا

11-07-2023

(ویب ڈیسک) اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ مرد کبھی شریف ہو ہی نہیں سکتا عورت شریف ہوتی ہے۔

اپنے ایک  انٹرویو میں اداکار محب مرزا  کا کہنا تھا  کہ جینیاتی طور پر مرد کا شریف ہونا ممکن ہی نہیں ہے، کسی کو بھی اس دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے کہ مرد شریف ہوتا ہے یا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا  کہ40  سال گزار کر بھی لوگ ایک ساتھ نہیں ہوتے ، ایک ساتھ رہ کر تکلیف دہ زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ الگ ہو جایا جائے۔ محب مرزا  کا مزید کہنا تھاکہ طلاق اور بچی سے متعلق وقت سب سے مشکل تھا، تعلق ختم ہونا ہر کسی کے لیے ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ محب مرزا نے کہا کہ صنم سعید سے تعلق کے لیے اپنی پہلی بیوی کو دھوکہ نہیں دیا۔ شادی ختم ہونے کے بعد صنم سعید سے قریبی تعلق ہوا۔ شادی میں 5 لوگ شریک ہوئے تھےاور ہمارا نکاح صنم کے گھر پر ہوا تھا۔