ترک ڈرامےکیلئے کتنے پاکستانی اداکارمنتخب ہوئے؟اور ان کیساتھ کیا ہوا؟شہیرا جلیل نے سب بتا دیا

11-07-2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ شہیرا جلیل نے کہا ہے کہ ترک ڈرامے صلاح الدین ایوبی کےلیے پاکستانی اداکاروں کو منتخب کرنے کے باوجود کام نہیں دیا گیا۔

اداکارہ شہیرا جلیل نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشنز ہاؤسز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے ترک ڈرامے صلاح الدین ایوبی کے لیے پاکستان کے 6 ہزار اداکاروں کے انٹرویوز کیے گئے تھے جن میں سے 60 کو منتخب کیا گیا تھا۔ شہیرا کا مزید کہنا تھا کہ ان سمیت عائشہ عمر، اشنا شاہ، علیزے شاہ اور ارسلان نصیر سمیت دیگر بڑے بڑے اداکاروں کو گولڈن ٹکٹ دیا گیا تھا تاہم کسی بھی اداکار کو کام کے لیے نہیں بلایا گیا۔ اداکارہ نے کہا کہ سینئر اداکاروں کے ساتھ کاسٹ کیے جانے پر خوشی ہوئی اورمنتخب اداکاروں کا واٹس ایپ گروپ بھی بنایا گیا تھا تاہم افسوس کے انہیں آج تک نہیں بتایا گیا کہ گولڈن ٹکٹ والے پاکستانی اداکاروں کا کیا بنا؟ صلاح الدین ایوبی میں کسی پاکستانی اداکار کو شامل نہ کرنا پاکستان کا نقصان ہے۔ ڈرامے کے ٹریلر میں بھی کسی پاکستانی کو نہیں دکھایا گیا۔