کیا آئندہ 3 ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری ہورہی ہے؟واضح خبر سامنے آگئی

11-07-2023

(ویب ڈیسک) نگران حکومت اگلے 3 ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری نہیں کر سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے  کہا ہے کہ  8کمپنیوں میں سے  3ایسی ہیں جو 20 سرفہرست مالیاتی مشاورتی فرموں میں شامل ہیں،  جنہوں نے پی آئی اے کی نجکاری اور اسے اچھے اور برے 2 اداروں میں تقسیم کے منصوبے تیار کرنے کی تجویز کیلئے پاکستان کی درخواست کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کی مدت ختم ہونے تک نجکاری کمیشن کوان کمپنیوں کی طرف سے تکنیکی اور مالی تجاویزموصول ہوئیں۔ان کمپنیوں کی دلچسپی نجکاری کی حکومتی کوششوں کو فروغ دے گی۔ پاکستان کے پہلے مشیروں کی خدمات حاصل کرنے کے خراب ٹریک ریکارڈ اور پی آئی اے سمیت لین دین کو ترک کرنے کی وجہ سے خدشات موجود تھے کہ مالیاتی مشیر شاید دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔