امت مسلمہ کی وحدت سے مسئلہ کشمیر، فلسطین حل ہو گا: طاہر اشرفی

11-07-2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ امت مسلمہ کی وحدت سے مسئلہ کشمیر، فلسطین حل ہو گا۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ریاست اور عوام مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امت مسلمہ کی وحدت سے مسئلہ کشمیر، فلسطین حل ہو گا، پیغام پاکستان کا فتویٰ متفقہ بیانیہ ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسرائیل کی حالیہ بربریت سے 10 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اسلامی دنیا اور دوست ملکوں سے رابطے میں ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، آزاد، خودمختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے، او آئی سی اجلاس سے امت مسلمہ کی توقعات پوری ہوں گی، اسرائیل فلسطین پر قابض ہے اسے تسلیم نہیں کیا جاسکتا، آئندہ جمعہ کو پیغام پاکستان کے حوالے سے خطبات دیئے جائیں گے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے، جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔