خواتین نے گالف میں مردوں کو پیچھے چھوڑنے کی ٹھان لی

11-07-2023

(لاہور نیوز) گالف دنیا کے مہنگے ترین کھیلوں میں شمار ہوتا ہے، کراچی میں خواتین نے بھی دلچسپ گیم میں مردوں کو پیچھے چھوڑنے کی ٹھان لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی خواتین نے گالف میں بھی دلچسپی لینا شروع کر دی ہے، کراچی گالف کلب میں مردوں کے ساتھ ویمن گالفرز بھی ان ایکشن دکھائی دینے لگی ہیں۔گالف کا کھیل دیکھنے میں تو آسان لگتا ہے لیکن اسے کھیلنا بہت ہی ٹیکنیکل کام ہے، چیلنج سے بھر پور گیم میں خواتین خود کو منوا رہی رہیں۔ گالف میں ہول ان ون کرنا ہر کسی کے بس میں نہیں تاہم خواتین نے بھی اس اعزاز کو حاصل کرنے کی پریکٹس شروع کر دی ہے، خواتین بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔ گالف کا کھیل جہاں خود کو فٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے وہیں کنڈیشن اور حریف سے مقابلہ کر کے خود اعتمادی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔