ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے

11-07-2023

(لاہور نیوز) ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے۔ مارکیٹ میں ٹماٹر 240 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ سبزیاں اور پھل مہنگے ، فارمی انڈے بھی ہاتھ نہ لگانے دیں۔ سبزیوں میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے۔ سرکاری نرخ 165 روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر کم از کم 200 سے 240 روپے کلو تک بیچا جا رہا  ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایران سے ٹماٹر کی درآمد میں کمی سے مارکیٹ میں تیزی ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ میں پیاز 120 روپے کے بجائے 150 روپے کلو میں فروخت ، آلو کی فروخت 120 سے 130 روپے فی کلو تک ہے۔ لہسن 650 اور ادرک 800 روپے کلو بیچا جا  رہا ہے۔ عوام کہتے ہیں کہ مارکیٹ میں ہر وقت کچھ نہ کچھ مہنگا ہوتا رہتا ہے، خریداری آسان نہیں رہی۔ برائلر گوشت کی قیمت 3 روپے کی کمی کے بعد 452 روپے کلو ہے جبکہ فارمی انڈے بدستور 329 روپے فی درجن ہیں۔