ابھی کوئی شرائط نہیں رکھیں، سیاسی جماعتوں سے اتحاد انتخابات کے بعد بنے گا، ایاز صادق

11-07-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ابھی کسی کے سامنے کوئی شرائط نہیں رکھ رہے، سیاسی جماعتوں سے اتحاد انتخابات کے بعد بنے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ ہم نواز شریف کو اگلا وزیراعظم دیکھ رہے ہیں، نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ سب کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد تو ہوتے رہتے ہیں، میں بلوچستان گیا ہوا تھا، اب دوبارہ جاؤں گا، آج ایم کیو ایم کا وفد ملنے آیا ہے اور لوگ بھی ہم سے ملنا چاہ رہے ہیں، میرا ہر ایک کے ساتھ رابطہ ہوتا رہتا ہے اور تعلقات بھی ہیں۔ ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ اکھٹے ہوں گے، کب اور کیسے ہوں گے، یہ وقت بتائے گا، ہماری سوچ ہے کہ ایک بار پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے۔