نواز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ وفد کی ملاقات، بڑے بریک تھرو کا امکان

11-07-2023

(لاہور نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی ن لیگ کے وفد سے ملاقات شروع ہو گئی جس میں بڑا سیاسی الائنس بنانے پر بات چیت کا امکان ہے۔

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت نواز شریف جبکہ ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما نواز شریف کی معاونت کر رہے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی شامل ہیں۔ ملاقات میں سندھ خصوصا کراچی اور حیدرآباد میں دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات زیرغور ہیں، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سندھ میں بڑا انتخابی الائنس بنانے کے معاملات بھی زیر غور ہیں۔