لاہور آج آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

11-07-2023

(لاہور نیوز) لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا ، جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 313 ریکارڈ کی گئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اورسموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، شدید دھند کےباعث موٹروے ایم ٹو کوٹ مومن سے فاروق آباد تک اورایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کرنا پڑی۔ لاہورمیں فضائی آلودگی برقرار ہے تاہم فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد ایئرکوالٹی انڈیکس 400 سے نیچے آگیا ، شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 313 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کے بعد لاہور میں سموگ ختم ہونے کا امکان ہے۔