سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
11-07-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 407 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 54 ہزار 267 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 737 پوائنٹس اضافے سے 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔