لاہور بورڈ انٹر کالجیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ پنجاب کالجز نے جیت لی
11-07-2023
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ انٹر کالجیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ پنجاب کالجز نے جیت لی۔
لاہور بورڈ انٹر کالجیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں سپیریئر کالج کی دوسری پوزیشن رہی، پنجاب کالجز نے 31 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لاہور ڈویژن سے 9 کالجز کے 80 کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ لاہور نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات، میڈل اور اسناد تقسیم کیں۔