سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 4 ٹریفک کیلئے بند

11-07-2023

(لاہور نیوز) سموگ اور دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور ایم 4 کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند چھا گئی ہے، جس کے باعث موٹروے ایم 2 کو کوٹ مومن سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا ہے۔ دھند کے باعث ملتان موٹر وے ایم 4 بھی فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے۔ موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تاہم سفر کرنے کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے معلومات لی جا سکتی ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔