ٹیم متحد ہے کوئی لڑائی نہیں، کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں: ذکاء اشرف

11-07-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم متحد ہے کوئی لڑائی نہیں ہوئی،کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں۔

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈکپ کے دوران بھارت گئے تھے، ٹیم متحد ہے اور کھلاڑیوں میں کوئی اختلاف نہیں، دعا ہےکہ  ٹیم کامیاب ہو، ورلڈکپ میں کارکردگی کے حوالے سے ٹیم اور قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کرے گی۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپنرز نے کمال کی کارکردگی دکھائی ہے، ہمارے کرکٹرز کو بہت کم  پیسے ملتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے انضمام الحق کو بلایا لیکن انہوں نے آنے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تجویز ہے کہ پی ایس ایل کے علاوہ کسی ایک لیگ میں کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دیں۔