شاہین شاہ میں کپتانی کی قابلیت ہے: شاہد آفریدی

11-07-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی میں کپتانی کی قابلیت ہے، انہوں نے لاہور قلندرز کو دو بار پی ایس ایل فائنل میں پہنچایا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میری کبھی خواہش نہیں رہی کہ شاہین ٹیم کی کپتانی کرے لیکن اس میں کپتانی کی قابلیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بابراعظم کا بہت بڑا مداح ہوں لیکن اس ورلڈکپ میں وہ اپنی کارکردگی نہیں دکھا رہے، ویرات کوہلی کی طرح بابربھی ٹاپ لیگ کے ٹاپ کھلاڑیوں میں نظر آنے چاہئیں۔