نگران وزیر اعظم سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
11-06-2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون نے ملاقات کی، کینیڈا پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں پاکستان میں کینیڈا کے ترقیاتی پروگرام سمیت 2022ء کے سیلاب کے بعد امداد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری باالخصوص ریکوڈک پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، وزیر اعظم نے معیشت کے استحکام، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق آگاہ کیا۔ انوار الحق کاکڑ نے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا، کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام کے لیے دی جانے والی حمایت کو سراہا۔