تجاوزات اور کثیر المنزلہ عمارتوں کے خلاف کارروائی کا پلان

11-06-2023

(لاہور نیوز) تجاوزات اور کثیر المنزلہ عمارتوں کے خلاف کارروائی کا پلان بنا لیا گیا۔ ٹیپا کا انفورسمنٹ ونگ باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا۔

ٹریفک روانی میں حائل تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ٹیپا کا انفورسمنٹ ونگ تجاوزات ہٹانے کے بعد جرمانے کرے گا۔ ایل ڈی اے کی منظور شدہ سڑکوں پر ٹیپا تجاوزات کو قبضے میں لے گا۔ تجاوزات مافیا کو جرمانے کرنے کے لیے ٹیپا میں سپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا جائے گا۔ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کو عملہ اور قانونی پاورز بھی دی جائیں گی۔ انفورسمنٹ ونگ کے ڈسپوزل پر پانچ پولیس اہلکار بھی دیئے جائیں گے۔ شہر کے پانچ سو کلومیٹر طویل فٹ پاتھ کو کلیئر کیا جائے گا۔ ٹیپا کا انفورسمنٹ ونگ سٹی ٹریفک پولیس، ضلعی حکومت کے ہمراہ کارروائی کرے گا۔ فٹ پاتھ پر لگی غیر قانونی زنجیریں توڑ کر پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ بنایا جائے گا۔ مال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ جوہر ٹاﺅن کے فٹ پاتھ سے غیر قانونی پارکنگ ختم کی جائے گی۔ ٹیپا حکام کا فٹ پاتھ استعمال کرنے والوں کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشن میں استغاثہ دیا جائے گا۔ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے بلڈنگ میٹریل کو بھی ہٹایا جائے گا۔