آصف علی زرداری اور نواز شریف میں رابطے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: فیصل کریم کنڈی

11-06-2023

(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان رابطے کی خبریں درست نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان رابطے کی خبروں میں کسی بھی قسم کی صداقت نہیں ہے، میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں، کوئی بھی خبر دینے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینی چاہئے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی خبریں چلی تھیں۔