تھانہ اقبال ٹاؤن کی حدود سے گمشدہ بچی تلاش کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی

11-06-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ اقبال ٹاؤن کی حدود سے گمشدہ 3 سالہ بچی تلاش کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

3 سالہ نور فاطمہ گھر کا راستہ بھول گئی ،ورثا کی جانب سے 15 پر بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اقبال ٹاؤن سے کمسن بچی ملنے کی کال بھی موصول ہوئی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر  نے دونوں معلومات کا موازنہ کیا۔ تصدیق کے بعد بچی کو تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس سٹیشن کے ذریعے ورثا کے حوالے کیا گیا۔  ترجمان کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر اب تک 610 سے زائد گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔ شہری کسی بھی گمشدہ شخص کی اطلاع 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں۔