نیپرا کا سولر پاور منصوبوں کی از سر نو سماعت کا فیصلہ
11-06-2023
(ویب ڈیسک) کراچی کے شہریوں کے لیے سستی بجلی کے حوالے سے اچھی خبر، نیپرا نے سولر پاور منصوبوں کی از سر نو سماعت کا فیصلہ کر لیا۔
کے الیکٹرک کے 270 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس کو نوٹسز جاری کر دیے، ملیر کراچی میں 150 میگاواٹ کے سولر پاورپلانٹ پروپوزل کی منظوری پر 15 نومبر کو سماعت ہو گی۔ ویسٹ کراچی میں 120 میگاواٹ کے پاورپلانٹ بینچ مارک ٹیرف کے معاملے پر سماعت 15 نومبر کو ہو گی، نیپرا سماعت کے بعد بینچ مارک ٹیرف کی مسابقتی بولی کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔