تاریخی باغ پر لاہور ہائیکورٹ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

11-06-2023

(ویب ڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تاریخی ورثے کی جگہ پر لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے کلرکہار میں واقع 5 سو سال پرانے تاریخی گارڈن پر جوڈیشل کمپلیکس کیلئے زمین الاٹمنٹ کے معاملے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔ واضح رہے کہ برصغیر کے پہلے مغل گارڈن پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔