وفاقی حکومت کا تعلیمی اداروں میں نشے کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ

11-06-2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں میں نشے کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ کر لیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ، ضلعی انتظامی افسروں اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی، وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے زیرنگرانی آپریشن کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ انوار الحق کاکڑ  نے کہا کہ منشیات فروش پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں، منشیات فروشوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اجلاس میں وزیراعظم کو اب تک ہونے والی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔