طلبہ کو پاس ہونے کے لیے چالیس فیصد نمبرز حاصل کرنے ہونگے

11-06-2023

(لاہور نیوز) امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔ اب پاس ہونے کے لیے 33 فیصد کی بجائے چالیس فیصد نمبرز حاصل کرنے ہونگے۔

انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن  نے امتحانی نظام میں اہم تبدیلی کر دی۔ اب پاس ہونے کے لیے مزید نمبرز لینا ہونگے۔ 33 کی بجائے 40 فیصد نمبروں والا امیدوار پاس ہو گا۔ اگلے تعلیمی سال سے 11 ویں اور نویں جماعت سے نئے نظام کو نافذ کیا جائے گا۔ چیئرمین انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ڈاکٹر غلام علی کا کہنا ہے کہ اگلے سال سے نمبروں کی بجائے گریڈنگ نظام بھی نافذ العمل ہو گا۔ 40  فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ فیل تصور ہونگے۔ تعلیمی بورڈ کے گریڈنگ فارمولا کے تحت95  سے 100 فیصد نمبرز پر 5  جی پی اے ملے گا اور گریڈ ڈبل پلس اے ہو گا۔ 90  سے 95 فیصد نمبرز  پر 4.7 جی پی اے ملے گا اور گریڈ اے پلس ہو گا۔ 90 سے 85 فیصد نمبرز پر 4.3 جی پی اے اور گریڈ اے دیا جائے گا۔ 85 سے 80 فیصد نمبرز پر 4 جی پی اے اور گریڈ ڈبل پلس بی ہو گا۔ 80 سے 75  فیصد نمبرز پر 3.7 جی پی اے ملے گا اور گریڈ بی پلس ہو گا۔ 75 سے 70 فیصد نمبرز پر جی پی اے 3.3 اور بی گریڈ ملے گا۔ 70 سے 60 پر جی پی اے 3.0 ہو گا اور سی گریڈ ملے گا۔ 60سے 50 پر سی جی پی اے 2 ہو گا اور گریڈ ڈی ہو گا۔ 50 سے 40 پر جی پی اے 1 ہو گا اور گریڈ ای ملے گا۔ 2024 سے نئے نظام کو نافذ کرنے کے لیے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔