ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ساڑھے چار ہزار افغان طلبہ کیلئے سکالر شپس کا اعلان

11-06-2023

(لاہور نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ساڑھے چار ہزار افغان طلبہ کے لیے سکالر شپس کا اعلان کر دیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن  نے افغانستان کے طلبہ کے لئے سکالر شپس کے تیسرے فیز کا اعلان کر دیا۔ علامہ محمد اقبال سکالر شپ پروگرام کے تحت افغان طلبہ کو ملک کی نامور جامعات میں داخلے دئیے جائیں گے۔ طلبہ کو بی ایس اور ماسٹر پروگرامز میں سکالر شپس دئیے جائیں گے۔ افغان طلبہ کو میڈیسن، انجینئرنگ اور کمپوٹر سائنس سمیت مختلف پروگرامز میں سکالر شپس دئیے جائیں گے۔ اس سے قبل دو فیز میں چھ ہزار افغان طلبہ کو سکالر شپس دئیے جا چکے ہیں۔