جسٹس طارق مسعود کا بینچ سپریم کورٹ کے تمام بینچز پر برتری لے گیا
11-06-2023
(ویب ڈیسک) جسٹس طارق مسعود کا بینچ سپریم کورٹ کے تمام بینچز پر برتری لے گیا۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے بینچ 2 نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر تک 600 مقدمات کا فیصلہ کیا، بینچ 2 کے مقابلے میں سپریم کورٹ کے چار بینچز نے 819 کیسز کا فیصلہ کیا۔ جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے تمام بینچز نے 18 ستمبر سے 20 اکتوبر تک 1419 مقدمات کا فیصلہ کیا، جسٹس سردار طارق کے بینچ 2 نے 18 ستمبر کے ہفتے میں 88 کیسز کا فیصلہ کیا جبکہ بینچ 2 نے 25 ستمبر کے ہفتے میں 126 مقدمات کا فیصلہ کیا۔