شہباز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم کا وفد کل لاہور آئے گا

11-06-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم کا وفد کل لاہور آئے گا۔

صد ر ن لیگ شہباز شریف کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی کو لاہور میں ملاقات کی دعوت دی جسے کنوینئر ایم کیو ایم نے قبول کر لیا۔ سابق وزیراعظم کی دعوت پرخالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کل لاہور پہنچیں گے،ایم کیو ایم کا وفد کل لاہور میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے ملاقات کرے گا،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔