سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 2 لاکھ 14 ہزار روپے کا ہو گیا

11-06-2023

(ویب ڈیسک) عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ہونے پر ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2003 ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی  کمی ہوئی ہے جس  کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہو گئی ہے۔