رائیونڈ: سیف سٹیز کی نشاندہی پر اقدام قتل کا ملزم گرفتار

11-06-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر رائیونڈ پولیس نے اقدام قتل کا ملزم دھر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے  کہ سیف سٹی سرویلنس ٹیم نے اقدام قتل کا ملزم گرفتار کروا  دیا،ملزم اعظم اقدام قتل کے مقدمات میں رائیونڈ پولیس کو مطلوب تھا،سیف سٹی کیمروں سے نشاندہی کے بعد رائیونڈ پولیس نے ملزم کو ٹریس کیا۔ اس حوالے سے ایس پی عبدالحنان نے کہا ہے کہ ملزم اعظم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، سیف سٹی کیمرے مجرمان کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے میں مدد گار ہیں، شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔