سیف سٹی کی فیشل ری کگنائزیشن کیمروں سے نگرانی، 2اشتہاری گرفتار

11-06-2023

(لاہور نیوز) سیف سٹیز اتھارٹی کی صوبائی دارالحکومت میں فیشل ری کگنائزیشن کیمروں کی مدد سے نگرانی جاری ہے۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیف سٹی نے فیشل ری کگنائزیشن کیمروں کی مدد سے 2 اشتہاریوں کو ٹریس کیا ہے، نیو انارکلی بازار اور ڈیفنس فیز 5 سے چہرے کی شناخت کرنے والے سسٹم پر الرٹ موصول ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کمیونی کیشن آفیسر نے الرٹ موصول ہونے پر ریکارڈ چیک کیا، کریمینل ریکارڈ میں مطلوب ہونے پر فوراً پولیس کو موقع پر روانہ کر کے اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا، پولیس کو مطلوب افراد کی گرفتار ی میں فیشل ری کگنائزیشن کیمرے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔