بالی وڈ سے بھی فلموں میں کام کی آفر ہو چکی ہے: شاہد آفریدی کا انکشاف

11-06-2023

(ویب ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی وڈ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

نجی میڈیا چینل سے گفتگو کے دوران میزبان نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی بالی وڈ سے کسی مووی کی آفر ہوئی؟ اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے 2 سے 3 مرتبہ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پیشکش ہوئی ہے جس میں بالی وڈ موویز بھی شامل ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ انسان کو وہی کرنا چاہیے جو وہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری شناخت کرکٹ سے ہے، میں نے فلموں میں کام نہیں کیا نہ ہی میری فیملی  سے کبھی کسی نے کام کیا لہٰذا میں نے اس حوالے سے اب تک نہیں سوچا، میں نے کچھ کمرشلز کیلئے کام کیا لیکن اس فیلڈ کیلئے اس سے زیادہ کام نہیں کیا۔