قائد ن لیگ میاں نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت

11-06-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت کردی۔

قائد ن لیگ محمد نواز شریف کی  چار سال بعد پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن آمد  ہوئی، پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا اور سیکرٹریٹ آمد پرانہیں مبارکباد پیش کی۔ سیکرٹریٹ میں قائد ن لیگ سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکرٹری جنرل احسن اقبال، چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں، اس موقع پر چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن آمدوطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن تھا نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے… pic.twitter.com/5IoZkhkuxl — PMLN (@pmln_org) November 6, 2023 اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،میاں نوازشریف کی مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو گئی۔ ملاقات میں لیگی قائد نے پارٹی رہنماؤں  کو عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔