فواد چودھری نے محکمہ اینٹی کرپشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

11-06-2023

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف درخواست دائر کردی۔

 فواد چودھری کی جانب سے ان کے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، زمینیں پرائیویٹ لوگوں سے خریدی گئیں جن کے بیان حلفی موجود ہیں، سیاسی بنیادوں پر فواد چودھری کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن فواد چودھری کو بلیک میل کررہا ہے۔