اشتعال انگیز ٹویٹ کیس: خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر

11-06-2023

(لاہور نیوز) اشتعال انگیز ٹویٹ کیس میں معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کر دی۔

سیشن کورٹ میں خدیجہ شاہ کی جانب سے ان کی وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے درخواست ضمانت پر سماعت کی اور ایف آئی اے سے خدیجہ شاہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا الزام ہے۔